رام اللہ: گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی پنا ہ گزین کیمپوں پر حملے کیئے ، لوٹ مار کرتے ہوئے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے خواتین او ربچوں سمیت 53 فلسطینی زخمی جبکہ متعدد کو گرفتارکرلیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اتوار کو قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں پناہ گزین کیمپوں میں تلاشی کے نام پر لو ٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اسرائیلی فوج کے غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی اور قابض فوج پر پتھراؤ کیا ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے مشتعل فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے براہ راست فائرنگ اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت 53 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
|
|||