فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں نے راہ چلتے ہوئے ایک فلسطینی کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی ایک گاڑی شمالی الخلیل میں بیت امرکی ایک سڑک پر کھڑی تھی۔ اس دوران رامی عبدالطیف بحر نامی ایک شہری وہاں سے گذرا۔ صہیونی فوجیوں نے اسے پکڑ کر گاڑی میں ڈالا اور کسی نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
فلسطینی شہری کے اغواء کے بعد سلفیت کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین