• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی چھاپے مار کارروائیاں، 15 شہریوں کو حراست میں لے لیا

بدھ 20-03-2019
in فلسطین
0
اسرائیلی فوج کی چھاپے مار کارروائیاں، 15 شہریوں کو حراست میں لے لیا
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں میں منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اتوار کے روز تین یہودیوں کو ہلاک کرنے کے بعد بہ حفاظت فرار ہونے والے فلسطینی نوجوان عمرابو لیلیٰ کو ڈھونڈ رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلفیت میں ’’ارئیل‘‘ صیہونی کالونی کے قریب تین یہودیوں کوہلاک کرنے کے بعد فرار ہونے والے فلسطینی کو تلاش کررہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ان میں بعض اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں زعموط کے مقام  پر تلاشی کےدوران اسلحہ قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے نواحی علاقوں سلواد، رنتیس، مغربی مزرعہ اور دیر ابو مشعل سے چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا۔

Tags: اسرائیلچھاپہ ماررام اللہسلفیتصیہونیغرب اردنفلسطینگرفتارمزاحمتینابلسہلاکیہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.