• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں حماس رہ نما زیرحراست

جمعرات 19-11-2015
in فلسطین
0
Sheikh umer
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں کوبرکے مقام پر اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز علی الصباح ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے بزرگ رہ نما الشیخ عمر البرغوثی کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 62 سالہ الشیخ عمر البرغوثی المعروف ابو عاصف کو ان کے گھر سے حراست میں لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی شہروں نابلس، وسطی رام اللہ اور جنوبی شہر الخلیل سمیت کئی دوسرے علاقوں میں بھی گھر گھر تلاشی کی مہم جاری رکھی جس میں درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکیا گیا۔

خیال رہے کہ الشیخ عمر البرغوثی کی یہ پہلی گرفتاری نہیں۔ اس سے قبل بھی وہ باربار اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طورپر 27 سال اسرائیلی جیلوں میں اذیتیں اور صعوبتیں برداشت کیں۔ ان کے چھ بیٹے بیٹیاں ہیں جو شادی شدہ ہیں۔ الشیخ عمرکے دس پوتے اور نواسے بھی ہیں۔

الشیخ عمر البرغوثی اسرائیلی جیلوں میں طویل عرصے تک قید رہنے والے حماس رہ نمائوں میں شامل ہیں۔ انہیں 14 سال تک انتظامی قید میں بھی رکھا گیا۔ ان کے ایک بھائی نائل البرغوثی کو سنہ 2011 ء میں وفاء احرارمعاہدے کےتحت رہا کیا گیا مگر ڈیڑھ سال کے بعد کئی سابقہ قیدیوں کے ساتھ انہیں بھی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں حماس رہ نما زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.