قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کی دیواریں پھلانگنے کی مشقیں شروع کردیں-
مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کی تعمیر و مرمت کے ادارے اقصی فاؤنڈیشن نے عینی شاہدین کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ انہیں اس وقت حیران کن صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب اسرائیلی فوج کے 20 کے قریب اہلکار سیڑھی لگا کر مسجد اقصی کی دیواریں پھلانگ رہے تھے- بالخصوص عورتوں کے لیے مخصوص حصے کی دیواریں پھلانگی گئیں- اسرائیلی فوجی اہلکار مراکشی علاقے کی طرف سے مسجد اقصی کی دیواریں پھلانگنے کی مشقیں کرتے رہے- یہ مشقیں ایک گھنٹے تک جاری رہیں- اقصی فاؤنڈیشن نے اسرائیلی فوجی مشقوں کو اس سازش کا حصہ قرار دیا ہے جو وہ مسجد اقصی اور بیت المقدس کو یہودیانے کے سلسلے میں کررہی ہے-