قلقیلیہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے کے مرکزی داخلی دروازے کی مسلسل پندرھویں روز بند رکھا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پانچ دن پہلے اسرائیلی فوج نے عزون قصبے کے مرکزی داخلی دروازے کو کنکریٹ بلاکس لگا کر دیا تھا اور قصبے کے رہائیشیوں کو سڑک کے دونوں طرف آنے جانے سے روک دیا تھا۔
اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے قصبے کے رہائیشیوں کو مختلف فلسطینی علاقوں میں آنے جانے کے لیے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں استعمال کرنی پڑتی ہیں۔
عزون کے مئیر رياض حنون نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے بار بار چھاپے ، گرفتاریوں کی مہمات ، اور قصبے میں سڑک کی بندش علاقے صیہونی آباد کاروں کی سرگرمیوں کو بڑھانے اور مقامی رہائشیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا گھیرا تنگ کرنے کی منظم سازشوں کا حصہ ہے۔
مئیر حنون نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ عزون کے رہائشیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کا نوٹس لیں۔