اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے پھینکے گئے شیل سے ایک فلسطینی لڑکا اور اس کی جڑواں بہن غزہ پٹی کے وسط میں مغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب شدید زخمی ہوگئے-
طبی ذرائع کے مطابق 17 سالہ عبداللہ المصدر معمولی زخمی ہوا جبکہ اس کی ہمشیرہ کو خاصے زخم آئے ہیں- اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی شام شمالی غزہ میں زرعی زمینوں پر دھاوا بول دیا مگر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی- مقامی ذرائع نے بتایا ہیے کہ اسرائیلی فوج شمالی غزہ کے علاقے بیت حنون میں بھی بھاری مشین گنوں سے رہائی علاقے پر فائر کھول دیا جس سے بعض مکانوں کو نقصان پہنچا- جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے عسکری ونگ قومی مزاحمتی بریگیڈ نے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شمالی غزہ میں ایک صیہونی فوجی کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے-