مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق سوموار کو 39 سول صیہونی آباد کاروں اور دو درجن کے قریب اسرائیلی فوجی افسروں نے مسجد اقصیٰ کے ’’باب المغاربہ‘‘ سے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز صبح کے وقت درجنوں صیہونی آباد کاروں جن میں یہودی مذہبی اسکولوں اور جامعات کے طلباء بھی شامل تھے نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف میں سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں کا قبلہ اوّل پر دھاوؤں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔ جمعہ کے سوا ہفتے کے باقی تمام ایام میں صبح اور شام کو یہ صیہونی آباد کار قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
ادھرسوموار کو اسرائیل کے ایک انتہا پسند خاتون وزیر ثقافت میری ریگیو نے پرانے بیت المقدس پر دھاوا بولا۔ اس موقع پر صیہونی آباد کاروں اوراسرائیلی حکام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔