(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع صحرائے نقب کے علاقے اللقية میں 30 فلسطینی عمارتیں مسمار کرنے کا حکم دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روزاللقية کےعلاقے میں فلسطینیوں کے گھروں پردھاوا بولا اور فلسطینی رہائشیوں کی 30 سے زائد عمارات اور مکانات کو خالی کرنے کے احکامات دے دیئے۔
خالی کرائے جانے والی عمارتوں میں سے زیادہ تر ابو مطیرفیملی اور اسرائیلی کنیسٹ کے سابق عرب ممبرجمعہ ازبرگہ کی ملکیت ہیں۔ازبرگا ایک فلسطینی سیاستدان ہیں جو 2017 سے 2019 تک اسرائیلی پارلیمنٹ جو کنیسٹ کہلاتی ہے کہ ممبر بھی رہے ہیں ۔
جمعہ ازبرگہ نے اسرائیلیوں کے نئے احکامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینی رہائشیوں کو ڈرانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور وہ اپنے والدین اور دادا دادی کی زمینیں کبھی ترک نہیں کریں گی۔