فلسطین کے مقبوضہ شہروں بیت المقدس اور مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں لوٹ مار کی گئی۔
رپورٹ کے الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائی کے دوران 27 سالہ محمد عبدالسمیع الجعبری کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوجیوں نے تلاشی کے دوران گھر میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کےساتھ لوٹ مار بھی کی۔الجعبری کے ایک خاندانی ذریعے نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں ںے گھر میں تلاشی کے دوران 150 دینار بھی لوٹ لیے۔ قابض فوجیوں نے الفوار کیمپ میں تلاشی کےدوران یعقوب ابو ترکی اور سامی الجنازرہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ادھر بیت المقدس میں بیت عوا میں صہیونی فوجیوں نے جہاد العکیمی کو حراست میں لے لیا۔ اسے فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے رہا ہوئے ابھی 20 دن گذرے ہیں۔
الخلیل شہر سے صہیونی پولیس کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں اسکول کےطالب علم محمود عبدالمجید العطاونہ، محمد ریاض احدوش، احمد مطاوع، شادی احمد مطاوع، محمد الجعبری، محمود العطاونہ، الشیخ صبی المسالمہ، جہاد العکیمی، سولہ سالہ قصیٰ عابد اور محمد احدوش جب کہ بیت المقدس سے محمد جمال عطیہ اور سامر منذر عطیہ کو العیساویہ سے حراست میں لیا گیا۔