اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کر کے فلسطینی مسافروں کی تلاشی لینا شروع کر دی ہے۔ صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے شہر میں جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراھیم علیہ السلام سے منسوب مسجد ابراھیمی کا گھیراؤ کر لیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے مسجد کے اطراف چیک پوسٹیں قائم کر لی ہیں، ان چیک پوسٹوں پر مسجد کا رخ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو روکا جا رہا ہے۔ متعدد افراد سے شناخت نامے طلب کیے جارہے ہیں۔
ینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی بڑی تعداد حرم ابراھیمی کے اطراف گشت کر رہی ہے۔ ادھر شہر کے شمالی داخلے راستے کے قریب ایک چیک پوسٹ قائم کر لی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین