اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان فوجی تعاون کی تازہ ترین مثال اس طرح سامنے آئی کہ فلسطنی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج نے جامعہ القدس پر چھاپہ مارا اور ایک فلسطینی طاب علم عماد صائل کو گرفتار کر لیا گیا-
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ابودیس کے علاقے میں طلبہ کے ہاسٹل پر چھاپہ مارا – اسرائیلی فوج نے وحشیانہ طریقے سے ہاسٹل کی تلاشی لی-تلاشی کے دوران طلبہ کے سامان کو الٹ پلٹ کر کے رکھ دیا ہے- ذرائع کے مطابق عمادصائل عباس ملیشیا کو گزشہ تین ماہ سے مطلوب تھے اور عباس ملیشیا نے عماد صائل کو کئی بار گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی اور گرفتاری کیلئے نابلس میں اس کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا اور اس کے گھر میں ہنگامہ برپا کر دیا تھا عباس ملیشیا کے اہلکار عماد صائل کی ذاتی اشیاء اپنے ساتھ لے گئے-