مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی مشقوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ویب سائیٹ ’’0404‘‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وادی اردن میں مشقوں کےدوران زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی کو القدس میں عین کارم اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی زندگی خطرے سے باہربیان کی جاتی ہے۔
ادھراسرائیلی فوج نےغزہ کی سرحد پر بھی مشقیں شروع کیں۔ صیہونی فوج نے غزہ کی سرحد اور وادی اردن میں بہ یک وقت مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحد اور وادی اردن میں جاری مشقوں کامقصد داخلی محاذ کو مضبوط کرنا ہے۔