فلسطینی وزارت برائے امور اسیران کے نمائندے محمد کتری نے اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے صہیونی فوجیوں کو اغوا کرنے پر زور دیا ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی اسیران کی رہائی کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ صہیونی فوجیوں کا اغواء- انہوں نے کہا کہ اسرائیل طاقت کی زبان سمجھتا ہے- جب اس کے فوجیوں کو اغوا کیا جائے گا تو وہ فلسطینی اسیران کو رہا کرے گا- محمد کتری نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل نے جب بھی قیدی رہا کیے وہ قیدیوں کے تبادلے میں رہا کیے- محمد کتری نے مزید کہا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کے قیدیوں کے درمیان فرق نہیں کرتے- ان کے ہاں اہم بات تمام فلسطینی اسیران کی رہائی ہے-