رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے غرب اردن کے وسطی علاقے رام اللہ میں دو فلسطینی باپ بیٹے کو حراست میں لیتے وقت انہیں وحشت انگیز تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری زیاد الشلالدہ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور ان کی ناک بھی توڑ دی گئی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے مجروح 45 سالہ زیاد شلالدہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
کلب برائے اسیران کے مندوب مامون الحشیم نے بتایا کہ زیادہ الشلالدہ اور اس کے بیٹے کی گرفتاری کے وقت اسرائیلی جلادوں نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی ناک اور بازو کی تین ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا ہے کہ زیاد شلالدہ اور اس کے بیٹے محمود کو صیہونی فوج نے گرفتاری کے وقت وحشیانہ تشدد کا بنایا جس کے بعد انہیں حراست میں کر ’’مسکوبیہ‘‘ ٹارچر سیل میں ڈال دیا گیا۔
کلب برائے اسیران نے دونوں فلسطینی باپ بیٹے کی گرفتاری اور ان پر بھیانک تشدد کو غیرانسانی اور وحشیانہ قرار دیا۔