• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت کا فدائی حملہ آور کے مرکزی معاونت کار پر فرد جرم عائد

ہفتہ 09-03-2019
in فلسطین
0
اسرائیلی عدالت کا فدائی حملہ آور کے مرکزی معاونت کار پر فرد جرم عائد
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ برس مسلسل 2 ماہ تک مفرور رہنے والے فلسطینی فدائی حملہ آور اشرف نعالوۃ کو گرفتاری سے بچانے میں معاونت کرنے والے ایک فلسطینی شہری بکر خریوش پر فرد جرم عائد کی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بکر خریوش نے اشر نعالوۃ کو ایک فدائی حملے میں کامیابی سے فرار کرانے میں اس کی مدد کی تھی اور اسے مسلسل دو ماہ تک گرفتاری سے بچایا تھا۔ بالآخر اسرائیلی فوج بکر خریوش کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی اوراس کے بعد اشرف نعالوۃ کو اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ حملے میں شہید کر دیا تھا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 کے مطابق اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے زیرحراست بکر خریوش پر فرد جرم عائد کی ہے جس میں اسے طویل قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی عدالت کی طرف سے جاری کردہ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ اشرف نعالوۃ کو دو یہودیوں کو ہلاک کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار کرانے کے ٹیکسی فراہم کی۔ اسے اپنی ضرورت کی چیزیں خریدنے کے لیے 300 شیکل نقد دیے جب کہ کھانے پینے کا سامان اور موبائل فون بھی دیا۔ اسے نابلس سے فرار کرانے کے بعد طولکرم منتقل کر دیا گیا۔ بکر خریوش نے اشرف نعالوۃ کو چھپانے میں مدد فراہم کی۔

Tags: اسرائیلحراستحملہسہولت کارشہریطولکرمعدالتفدائیفرد جرمفلسطینقیدنابلسوحشیانہیہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.