• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ریاست کا جبر و تشدد، فلسطینی اپنا مکان اپنے ہاتھوں مسمار کرنے پر مجبور

پیر 11-03-2019
in فلسطین
0
اسرائیلی ریاست کا جبر و تشدد، فلسطینی اپنا مکان اپنے ہاتھوں مسمار کرنے پر مجبور
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کو جبرا اپنے گھر مسمار کرانے کی ظالمانہ اور نسل پرستانہ پالیسی جاری ہے۔ اسرائیلی ریاست کے جبرو تشدد سے بیت المقدس کا ایک فلسطینی اپنے ہاتھوں اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور ہوگیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کے رہائشی ایک خاندان کو زبردستی مکان مسمار کرنےپر مجبور کیا گیا۔ ایک شہری علی جعابیص نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اس کی ہمشیرہ الھام جعابیص اور اس ان کے خاندان کو اپنا مکان مسمار کرنے کا نوٹس دیا، جس کے بعد ان سے گھر مسمار کرادیا گیا۔ اس سے قبل اسرائیلی بلدیہ نے الھام کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر اس نے اپنا مکان خود مسمار نہ کیا تو اسے مکان کی مسماری پر 83 ہزار شیکل جرمانہ  ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سےبات کرتے ہوئے علی جعابیص نے کہا کہ وہ اسرائیلی حکام کے آنے سے قبل اپنا مکان مسمار کرنے پرمجبور ہے ورنہ اسے 80 ہزار شیکل کی خطیر رقم کے ساتھ ساتھ دو ماہ قید بھی برداشت کرنا پڑے گی۔ عباسی نے بتایا کہ وہ گردوں کا مریض اور بے روزگار ہے۔

خیال رہے کہ جعابیص نے یہ مکان کئی سال قبل تعمیر کیا تھا اور وہ مکان کی تعمیر کے عوض ایک لاکھ 80  ہزار شیکل کی رقم پہلے بھی اسرائیلی انتظامیہ کو ادا کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی فلسطینی کو اسرائیلی ریاستی جبروتشدد کے باعث اپنا مکان خود مسمار کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

Tags: اسرائیلانتظامیہبلدیہبیت المقدسبے روزگارجبروتشددخاندانریاستفلسطینقیدمریضمسمار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.