• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی حکام نے یہودی کالونیوں میں دو نئی شاہراؤں کی تعمیر کی منظوری دے دی

پیر 23-11-2015
in فلسطین
0
Built Street
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم یہودی کالونیوں کو باہم مربوط بنانے کے لیے دو نئی شاہراؤں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ دونوں سڑکیں اسرائیلی سپریم کورٹ کے حکم سے فلسطینی شہریوں کی نجی اراضی پرتعمیر کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی سپریم کورٹ کی جانب سے فلسطینیوں کی نجی اراضی پرسڑکوں کی تعمیر روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متبادل مقامات پر سڑکیں تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے عدالتی فیصلے کو مانتے ہوئے پہلے والی سڑکوں کو بند کرنے کے بعد دوبارہ نئی سڑکیں فلسطینیوں کی اراضی پرتعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی سڑکیں بھی فلسطینیوں کی نجی ملکیتی اراضی پرتھیں اور اب دوبارہ تعمیر کی جانے والی شاہرائیں بھی فلسطینیوں کی ملکیتی زمینوں پر بنائی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں کو ملانے کے لیے فلسطینیوں کی نجی ملکیتی اراضی کے استعمال کی اجازت دینے کو اسرائیل کی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا مگر حال ہی میں اسرائیلی عدالت نے بھی فلسطینیوں کے قانونی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے یہودیوں اور اسرائیلی حکام کو فلسطینیوں کی ذاتی ملکیتی زمینوں پرسڑکوں کی تعمیر کی اجازت دے دی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صہیونی سپریم کورٹ کی جانب سے فلسطین میں زمینوں پر سڑکوں کی تعمیر کی اجازت ملنے کے بعد یہودی توسیع پسندی میں سرگرم اسرائیلی تنظیموں نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عدالت میں یہودیوں کے وکلاء نے غلط بیانی کا مظاہرہ کیا اور فلسطینیوں کی اراضی کے جعلی کاغذات پیش کیے گئے جن میں فلسطینیوں کی اراضی کو یہودیوں کی املاک کا حصہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی سپریم کورٹ نے کچھ عرصہ قبل مغربی کنارے کی ایک سڑک کو یہ کہہ کر بند کرنے کا حکم دیا تھا کہ اسے فلسطینیوں کی نجی زمینوں میں تعمیر کیا گیا ہے تاہم عدالت نے ساتھ ہی کہا تھا کہ صہیونی حکومت متبادل سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرسکتی ہے۔ اسرائیل کی سول انتظامیہ نے صہیونی عدالت کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں کو سڑک کی اشد ضرورت ہے۔ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی اراضی پرسڑک کی تعمیر کی اجازت فراہم کرے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی حکام نے یہودی کالونیوں میں دو نئی شاہراؤں کی تعمیر کی منظوری دے دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.