• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی جیل میں چاقو حملے 2 صیہونی جیلرز اور 16 فلسطینی اسیر زخمی

پیر 25-03-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
اسرائیلی جیل میں چاقو حملے 2 صیہونی جیلرز اور 16 فلسطینی اسیر زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بعد ازاں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے یونٹوں نے جیل پر دھاوا بول دیا۔ کارروائی میں 16 فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے جن میں 3 کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب فلسطینی پرزنر کلب نے حالیہ پیش رفت سے خبردار کرتے ہوئے قیدیوں پر حملے کے جرم کی تمام تر ذمے داری قابض اسرائیل کی جیل انتظامیہ پر عائد کی ہے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جزیرہ النقب کے وارڈ 4 میں بھی قیدیوں پر دھاوا بولا اور قیدیوں کو ان کے کمروں سے باہر نکال کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ کشیدگی کے بعد جزیرہ النقب کے وارڈ 4 کے اسیران کو 3 اور 7میں منتقل کردیا گیا۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ جزیرہ النقب میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اسیران نے جیلروں پر حملہ کیا۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

Tags: اسرائیلالنقبانتظامیہجیلجیلرزچاقوحماسحملہصیہونیفلسطینقیدیکشیدگی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.