اسرائیل حکومت کے زیر انتظام عسقلان جیل کی انتظامیہ نے جیل کی یونٹ اٹھارہ میں موجود فلسطینیوں قیدیوں پر مظالم اس وقت بڑھا دیے ہیں جب انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے نماز ترک کرنے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔
ی تفتیشی یونٹ کے اہلکاروں نے یونٹ نمبر اٹھارہ میں جاکر فلسطینی اسیران سے تفتیش کرنا تھی، اہلکاروں کے یونٹ میں داخلے کے وقت اسیران نماز میں مشغول تھے جس پر صہیونی اہکاروں نے سیخ پا ہوکر اسیران کو نماز چھوڑنے کا حکم دیا تاہم فلسطینی اسیران نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد جیل انتظامیہ نے ان قیدیوں پر انتظامی احکامات نہ ماننے کی فرد جرم عائد کرکے مختلف تادیبی کارروائیوں کی ہدایت جاری کردی۔
اسیران فورم کے مطابق نئے احکامات کے مطابق ان اسیران کو جیل میں کینٹین کی سہولیات سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قیدی کو 150 شیکل مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف جیل میں فلسطینی اسیران کے ترجمان ناصر ناجی کا کہنا ہے کہ اسیران نے جیل میں احتجاج کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔