(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی جیل میں قید کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا فلسطینی اسیر خذیفہ حلبیہ کی انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پچاس روز مکمل ہونے کے بعد اکاونویں روز میں داخل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینی شہری خذیفہ حلبیہ کی بھوک ہڑتال کے 50 روز مکمل ہوگئے ہیں اور پہلے سے ہی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہونے کے باعث انکی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی ادارہ برائے اسیران کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ حذیف جن کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے القدس کے ابو دیس کےعلاقے سے ہے کو سنہ 2013ء کے بعد انہیں تین بار انتظامی حراست کی پالیسی کی تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حلبیہ خون کے کینسر کے مریض ہیں اور انکو فوری طور پر علاج کی ضرورت ہے ۔