عزیز کاید کے اہل خانہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگارکو بتایا کہ انہیں کاید کے وکیل نے فون کر کے بتایا کہ صہیونی حکام نے اس کی حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم’’مرکزاحرار‘‘ کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے بتایا کہ عزیز کاید کو سنہ 2014 ء کے وسط میں الخلیل سے حراست میں لیا گیا تھا۔ صہیونی عدالت کی جانب سے انہیں 26 فروری کو رہا کرنے کا بھی اعلان کررکھا تھا ہم اس اعلان کے علی الرغم صہیونی حکام نے ان کی حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع حاصل کرکے ان کے اہل خانہ کی خوشیوں پرپانی پھیر دیا۔
سرکردہ فلسطینی صحافی عزیز کاید ماضی میں بھی کئی باراسرائیلی جیلوں میں قید کیے جاتے رہے ہیں۔ مجموعی طورپر انہوں نے اب تک اپنی زندگی کے پانچ قیمتی سال صہیونی جیلوں کی نذر کیے۔ صحافت کے ساتھ ساتھ انہوں نے حکومتی محکموں میں بھی اہم خدمات انجام دیں۔ ان میں کابینہ کے سیکرٹری کی خدمات بھی شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین