• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیل میں فلسطینی اسیر سامر البرق سے ایف بی آئی کی تفتیش

پیر 15-04-2013
in فلسطین
0
plf 15 inves
0
SHARES
0
VIEWS
انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے معروف فلسطینی اسیر سامر البرق سے امریکی مرکزی تحقیقاتی ادارے ’’ایف بی آئی‘‘ کے اہلکاروں کی تفتیش کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے قریبی قصبے جیوس سے تعلق رکھنے والے البرق پچاس روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
 
سامر البرق کے والد حامی البرق نے بتایا کہ صہیونی عقوبت خانوں میں ان کے بیٹے سے امریکی ایف بی آئی کے تفتیش کار تحقیقات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں امریکیوں افسروں کی تفتیش قابل مذمت ہے جس سے فلسطینی قیدیوں کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔
 
فلسطینی اسیران کے مطالعاتی مرکز سے گفتگو کرتے ہوئے سامر البرق کے والد نے کہا کہ اسرائیلی حکام ان کے بیٹے کو بہیمانہ تشدد اور درناک تفتیشی مراحل سے گزار رہے ہیں، پچاس دنوں کی بھوک ہڑتال کے باعث سامر البرق کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے، بھوک ہڑتال ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے جن اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جارہا ہے ان میں سے ایک البرق کی اقارب سے ملاقاتوں پر پابندی بھی ہے۔
 
اسیران کے حقوق کے مرکز کے میڈیا ترجمان قاھر ابو کمال نے واضح کیا کہ سامر البرق نے 26 فروری کو لگاتار چوتھی مرتبہ بھوک ہڑتال کی تجدید کی تھی، وہ صہیونی عقوبت خانوں سے رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر اصرار کیے ہوئے ہیں، 39 سالہ البرق کا تعلق قلقیلیہ کے جیوس ٹاؤن سے ہے اور انہیں اس سے قبل امریکا اور اردن کی سکیورٹی فورسز بھی متعدد بار حراست میں لے چکی ہیں۔ انہیں آخری بار اسرائیلی فوج نے 11 جولائی 2010 کو الکرامہ کراسنگ سے گرفتار کیا تھا۔ وہ اردن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے جانا چاہتے تھے۔ 
 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.