رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانے میں پابند سلاسل معمر فلسطینی اور اس کے بیٹے کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران ک مندوب فراس الصباح نے بتایا کہ شہید صالح کے والد عمر البرغوثی اور ان کے بیٹے عاصف کی رہائی کے حوالے سے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اسرائیل کی فوجی عدالت نے دونوں باپ بیٹے کو نہ صرف حراست میں رکھنے بلکہ انہیں مسلسل تشدد کانشانہ بنانے کی بھی اجازت دی ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق 66 سالہ عمر البرغوثی اور ان کے 20 سالہ بیٹے عاصف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دونوں مسلسل 12 دنوں سے ’’ مسکوبیہ ‘‘ حراستی مرکز میں قید جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اسیر عمر البرغوثی 26 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ ان کے بھائی نائل البرغوثی 39 سال سے پابند سلاسل ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے غزہ ان کے ایک بیٹے کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل زیرحراست ہیں۔