فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کے جنوب مشرقی علاقے میں تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیل کے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے نے جمعہ کو علی الصباح جنوب مشرقی غزہ میں حجر الدیک کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کےایک گروپ کو میزائل کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک مزاحمت کار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔ شہید کی شناخت مومن ابو دف کے نام سے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو غزہ کے الشفاءاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔