• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کے عمان میں محمودعباس سے مذاکرات

جمعرات 01-12-2011
in فلسطین
0
plf opposition
0
SHARES
0
VIEWS

plf opposition

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور سابق خاتون وزیر خارجہ زیپی لیونی نے اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے صدر عباس پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر بحال کریں۔

 

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق عمان میں صدر عباس کے ساتھ ملاقات میں مسز لیونی نے کہا: "اسرائیل اور فلسطینیوں کو مذاکرات کا راستہ ترک کیے کئی ماہ ہو چکےہیں جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام تنازعات کا واحد حل صرف بات چیت اور مذاکرات کی میں ہے تو اس کے باوجود دونوں فریق بات چیت کی جانب کیوں نہیں آتے”۔
صہیونی خاتون عہدیدار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے آزاد ریاست کے لیے اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر کوئی بھی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں۔ فلسطینی صدر کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کےساتھ خفیہ امن مذاکرات کا عمل بحال کریں۔
اسرائیلی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت "قدیما” کی چیئرپرسن نے مزید کہا کہ "امن عمل میں جمود اسرائیل کے مفاد میں ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کے مفاد میں ہے۔ خطے میں جاری تبدیلی کی کوششوں کے جلو میں فلسطینی اور اسرائیلی قیادت کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ قربت پیدا کر کے تنازعات کے حل کا کوئی راستہ نکال لینا چاہیے۔”
زیپی لیونی کے بہ قول فلسطینی انتظامیہ ۔ اسرائیل امن مذاکرات کے تعطل کا فائدہ امن دشمن قوتیں اٹھائیں گی اور دونوں فریق اپنی منزل سے بہت دور چلے جائیں گے۔ موجودہ حالات امن عمل کی بحالی کا سنہری موقع ہے۔ میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے بھی کہوں گی کی وہ تعطل کے شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.