• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسراء الغریب کی موت حادثاتی نہیں، قتل ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ

جمعہ 13-09-2019
in فلسطین
0
اسراء الغریب کی موت حادثاتی نہیں، قتل ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی لڑکی اسراء کی موت بالکونی سے گرنےسے نہیں ہوئی اسے گھریلو تشدد کے بعد غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "اسراء الغریب” کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ جو اس کی موت کا باعث بنا۔

بیت الحم کی رہائشی اکیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کی گزشتہ ماہ منگنی ہوئی تھی، حال ہی میں اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی تو اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے، قتل کے الزام میں سیکیورٹی اداروں نے مقتولہ کے تین رشتہ داروں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی دوشیزہ کی موت کے بعد اہلخانہ کی جانب سے میڈیا کو یہ بیان دیا گیا تھا کہ ان کی بیٹی اسراء کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جس کے باعث اس نے بالکونی سے چھلانگ لگادی، بعدازاں انہوں نے مؤقف تبدیل کرتے ہوئے دل کے دورے کو اسراء کی موت کا باعث قراردیا۔

فلسطینی اٹارنی جنرل اکرم الخطیب نے بتایا کہ اسراء کے اہل خانہ نے یہ تمام کہانیاں مقتولہ کے قتل کی پردہ پوشی کےلیے گڑھی تھیں۔

نفسیاتی اوراعصابی امراض کے ایک ماہر "ڈاکٹر توفیق سلمان” نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسراء الغریب کے طبی ریکارڈ سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ کسی ذہنی عارضے میں مبتلا تھیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسراء غریب اپنے منگیتر اور بہن کے ہمراہ رات کو کھانا کھانے گئی تھی جس پر اس کے چچا زاد بھائیوں اور چچا نے غصے میں اسراء کے والد سے کہا کہ تمہاری بیٹی نے خاندان کی عزت کو مٹی میں ملادیا ہے۔

Tags: "اسراء الغریب""ڈاکٹر توفیق سلمان"فلسطینی اٹارنی جنرلگھریلو تشدد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.