مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فتوی جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کے لیے کسی اور وطن قبول کرنے اور زمین کے تبادلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے-
قدس پریس نے شیخ صبری کا بیان شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک متوازی وطن کا مطلب یہ ہے کہ فلسطین کے قومی وطن ہونے سے انکار کردیا جائے اور اپنی ارض وطن سے دستبردار ہو جایا جائے اور مذہبی طور پر اس کی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ اسلامی وقف ہے اور اس سے کسی طور دستبردار نہیں ہوا جاسکتا نہ ہی اس کی خرید و فروخت ہوسکتی ہے- انہوں نے کہا کہ ممالک کا تبادلہ نہ اس پر مذاکرات کیے جاتے ہیں، نہ ان سے دستبردار ہوا جاتا ہے- انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین صرف مسلمانوں کی ہے- شیخ عکرمہ صبری نے اپنے فتوے میں قرآن کریم کی آیات شامل کی ہیں اور کہا ہے کہ کوئی بھی مسلمان ارض فلسطین کے لیے متوازی وطن کا حل تسلیم نہ کرے گا-