• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اردن کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل کے دورہ القدس پر فلسطینی مشتعل

منگل 24-04-2012
in فلسطین
0
plf urdan_director
0
SHARES
0
VIEWS

plf urdan_director

اردن کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جرنل فیلڈ مارشل جنرل محمد حسین ھزاع المجالی نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا غیراعلانیہ دورہ کیا ہے جس فلسطینیوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق اردنی سیکیورٹی عہدیدار کے دورے کے دوران اسرائیلی فوج اورپولیس کی بڑی تعداد ان کی حفاظت پر مامور کی گئی تھی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی ویزے پر مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کرنے پرفلسطینی عوام میں اردنی سیکیورٹی جنرل کےخلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پیرکے روز جب اردنی سیکیورٹی جنرل مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے تو اس وقت اسرائیلی پولیس اور فوج نے انہیں اپنے حصار میں لے رکھا تھا۔ جنرل المجالی نے مسجد اقصیٰ میں کچھ دیرکے لیے قیام کیا۔ اس دوران اسرائیلی ناپاک فوجی اور پولیس اہلکار بھی مسجد اقصیٰ میں موجود رہے اور قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے رہے۔ اس پر فلسطینیوں کا اشتعال مزید بڑھ گیا تھا۔
خیال رہے کہ اردنی سیکیورٹی جنرل کے ڈائریکٹر نے مقبوضہ بیت المقدس کا ایک ایسے وقت میں دورہ کیا ہے جب حال ہی میں اردن کےایک شہزادے اور مصرکے مفتی اعظم شیخ علی جمعہ کے دورے کا تنازع حل نہیں ہوسکا ہے۔ مصری عوام، علماء اور پارلیمنٹ نے شیخ علی جمعہ کے اسرائیلی ویزے پربیت المقدس کے دورے کی مذمت کی ہے اور ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے اسرائیلی ویزے کے تحت بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا دورہ حرام قرار دیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.