• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اخوان المسلمون نے نیتن یاہو کے دورہ مصر کو مسترد کردیا

پیر 14-09-2009
in فلسطین
0
ikhwan-ul-muslimun
0
SHARES
0
VIEWS

ikhwan-ul-muslimun اخوان المسلمون نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ مصر کو مسترد کردیا- مصر میں اخوان المسلمون کے رہنما ڈاکٹر محمد مرسی نے کہا ہے کہ معزز مصری شہری کسی بھی صہیونی کے دورہ قاہرہ کو مسترد کرتے ہیں-

 

جن کے ہاتھ فلسطین، مصر، لبنان اور شام کے معصوم شہریوں کے خون میں ملوث ہیں- بحر البقر، دیر یاسین، صبرا، شاتیلا، قانا میں قتل عام اور پھر غزہ پر حالیہ جنگ مسلمانوں کی زمین پر اسرائیلی قبضے اور اس بات کی دلیل ہے کہ صہیونی رہنما امن نہیں چاہتے- ڈاکٹر محمد مرسی نے اخباری بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل سے مذاکرات وقت کا ضیاع اور صہیونی مجرمانہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے- نیتن یاہو دوسرے صہیونی سفاک رہنماؤں کی طرح کچھ نہیں پیش کرے گا- مذاکرات کی آڑ میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جارہا ہے- ڈاکٹر محمد مرسی نے واضح کیا کہ وہ جہاں اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ مصر کو مسترد کرتے ہیں وہاں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین کی حمایت اور سرزمین فلسطین کے دفاع کے لیے مزاحمت کی ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ ارض فلسطین سے صہیونی قبضے کا خاتمہ ہوسکے اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو- ڈاکٹر مرسی نے فلسطینی مزاحمت کو سلام پیش کیا جس نے صہیونی غرور خاک میں ملا دیا- ڈاکٹر محمد مرسی نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے نام نہاد امن مذاکرات کے دعوؤں کے چکر میں نہ آئے- امریکی جانبدارانہ پالیسی کے ہوتے ہوئے قیام امن ممکن نہیں ہے

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.