• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

احمد سعدات کی اہلیہ اپنے اسیر شوہر کی رہائی کےلیے پرامید

جمعرات 01-10-2009
in فلسطین
0
ahmed-sadat1
0
SHARES
0
VIEWS

ahmed-sadat1 فلسطین پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ برائے آزادی فلسطین کے اسیر رہنما احمد سعدات کی اہلیہ عبلہ سعدات نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیلی حکومت گیلاد شالیت کے تبادلے میں ان کے شوہر کو بھی رہا کردے گی۔ غزہ میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کی جانب سے اب تک انہیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان کے اسیر شوہر کی رہائی یقینی قراردی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ قیدیوں کی رہائی کب تک عمل میں لائی جائے گی اس کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں گئیں۔ عبلہ سعدات نے حیرت کا اظہار کیا کہ القسام بریگیڈ کے جانثاروں نے کس طرح تین سال سے گیلاد شالیت کو چھپا رکھا ہے اور انٹیلی جنس کے جدید ترین وسائل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام اپنے مغوی فوجی تک رسائی میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے مجاہدین اور حماس کی جانب سے گیلاد شالیت سے متعلق ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کیے جانے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ حماس نے قیدیوں کے معاملے میں نہایت دلیری اور جرات کا مظاہرہ کرکے اسرائیل کو اپنی شرائط تسلیم کرنے پرمجبور کیا ہے۔ عبلہ نے اسرائیلی جیلوں سے 20 فلسطینی خواتین کی رہائی پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی جیلوں میں تمام فلسطینی قیدی جلد اپنے گھروں میں واپس پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ احمد سعدات کو اسرائیلی فوج نے 2001ء میں ریحا سے گرفتار کیاگیا تھا، اسرائیلی عدالت نے انہیں 30 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.