• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

آخری سانس تک قبلہ اول کادفاع کریں گے، حماس

ہفتہ 12-10-2019
in حماس, صیہونیزم, فلسطین
0
قبلہ اول  صیہونیوں کے نرغے میں ہے ،عالم اسلام دفاع کیلئے حرکت میں آئے ،حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کے نام نہاد ادارے اور یہودی تنظیمیں سب مل کر مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشیں کررہے ہیں فلسطینی آخری سانس تک قبلہ اول کا دفاع کریں گے۔

قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے رکن ماہر عبید نے  مسجد اقصیٰ پر شرپسند یہودی آبادکاروں کی صیہونی سیاسی شخصیات اور فوج کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائیل اور اس کے نام نہاد ادارے اور یہودی تنظیمیں سب مل کر مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشیں کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پوری مسلم امہ اور عرب ممالک نے مسجد اقصیٰ کی یہودیوں اور فلسطینیوں میں زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشوں کو مسترد کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہودی اپنے مذہبی تہوار ‘یوم کپور’ کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں گھس کرمسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کررہے ہیں ، تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادا ئیگی کے دوران اشتعال انگیز اقدامات کررہے ہیں  جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ۔

ماھر عبید نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کےساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں اور فلسطینی مقدسات کے دفاع کے لیے کوششیں تیز کریں۔حماس رہ نما نے عرب ممالک، عالم اسلام اور زندہ ضمیر عالمی برادری کی توجہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی ریاست کی یلغار کی طرف متوجہ کراتے ہوئے دفاع قبلہ اول کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پرزور دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہودی آباد کار عید غفران یا یوم کپور نامی تہوار کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کا اشتعال انگیز سلسلہ جاری  رکھا ہوا ہے۔

Tags: بیت المقدسبیت المقدس کو یہودیانے کی سازشترجمان حماسحماسماھر عبیدیہودی آبادکاریوم کپور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.