• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہود مخالف بیان دینے پر لارڈ نذیر کی پارٹی رکنیت معطل

جمعہ 15-03-2013
in فلسطین
0
plf njazir
0
SHARES
0
VIEWS
برطانوی لیبر پارٹی نے پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد کی پارٹی رکنیٹ معطل کر دی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیل بھیجے جانے کے معاملے کو ‘یہودی سازش’ قرار دیا تھا۔
 

 

خطرناک ڈرائیونگ کی پاداش میں 12 ہفتوں کی جیل کاٹنے والے لارڈ نذیر احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں برطانوی عدالتوں کے ذریعے سزا دلوانے کے بیچھے ‘یہودی ملوث ہیں اور وہ اخباروں اور ٹی وی چینلوں کے مالک ہیں۔’
 
انہوں نے مبینہ طور پر ایک پاکستانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جس جج نے انہیں سزا دی تھی، انہیں ایک یہودی ساتھی کی مدد کرنے کے بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے منتخب کیا تھا۔
 
پارٹی ترجمان کے مطابق، لیبر پارٹی کسی قسم کے یہودی مخالف جذبات کی مذمت کرتی ہے اور اس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد لارڈ نذیر کو تحقیقات کے زیر التوا رہنے تک معطل کردیا گیا ہے۔
 
لارڈ نذیر نے ڈرائیونگ کے دوران 2007ء میں کرسمس کے دن ایک کھڑی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں ایک 28 سالہ سلوواکین شخص ہلاک ہوگیا تھا۔
 
انہیں اس سے قبل اپریل 2012ء میں ایک پاکستانی اخبار کی خبر کی بنیاد پر معطل کردیا گیا تھا جس کے مطابق نذیر احمد نے امریکی صدر باراک اوباما اور سابق امریکی صدر جارج بش کے سر کی قیمت 10 ملین پاؤنڈ رکھی تھی۔
 
تاہم انہوں نے خبر کی تردید کی تھی اور اخبار کی جانب سے وضاحت کے بعد انہیں اپنے عہدے پر بحال کردیا گیا تھا۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.