(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل کے شمالی قصبے حلحول کے مقام سے اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی کار ڈرائیور نے اپنی کار سے ایک یہودی آباد کار کی کار کو ٹکر مار دی تھی اور اس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہور ہا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی کار ڈرائیور کی گرفتاری شمال مغربی الخلیل کے شہر صوریف کے مقام سے کی گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس نے اپنی کار کی ٹکر سے کسی یہودی کی کار کو نقصان پہنچایا تھا یا نہیں۔
اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ زیرحراست فلسطینی ڈرائیور کوئی مزاحمت کار ہے اور اس نے دانستہ طورپر یہودی آباد کار کی کار کو ٹکر مارنے کی کوشش کی تھی۔
