مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز بیت المقدس میں "ھارنوف” نامی ایک یہودی معبد پر دو فلسطینی مزاحمت کاروں غسان ابو جمل اور عدی ابو جمل نے حملہ کر کے کم سے کم چار یہودی آباد کاروں کو ہلاک اور سات کو زخمی کر دیا تھا زخمی ہونے والوں میں زیدان سیف نامی پولیس اہلکار بھی شامل تھا جس کے سر میں گولیاں لگی تھیں۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج بدھ کو دم توڑ گیا۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق 30 سالہ زیدان سیف کا تعلق شمالی فلسطین کے الجلیل شہر کے یانوح قصبے سے تھا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی القدس میں منگل کے روز "ھارنوف” یہودی معبد میں دو فلسطینی مزاحمت کاروں نے فائرنگ کر کے پانچ یہودی ہلاک اور سات زخمی کر دیے تھے۔ جوابی کارروائی میں دونوں فلسطینی حملہ آور بھی شہید ہو گئے۔
مقتول یہودیوں کی شناخت 59 سالہ موشے طبرسکی،43 سالہ ارے کوبنسکی، 68 سالہ افراہم گولڈبیرگ، 55 سالہ کالمن زئوف لیفین اور 30 سالہ زیدان سیف کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ان میں سے تین کے پاس امریکی شہریت بھی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین