(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی ربیوں کی کانفرنس کے صدر نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی دہشتگردی کو قابو میں کرنا بہت ضروری ہے، یورپی ممالک کے پاس مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
معروف یہودی مذہبی پیشوا اور یورپی ربیوں کی کانفرنس کے صدر ربی پنہاس گولڈشمیڈٹ نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پیش آنے والے واقعے کے ردعمل میں مسلمانوں کے خلا ف نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی مُمالک کو مساجد کی نگرانی اور مسلمانوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ مسلمان تارکین وطن اور مقامی مسلمانوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں ۔
یہودی ربی نے کہا کہ یورپی حکومتیں مُسلمانوں اوران کی عبادت گاہوں پر نظر رکھیں، مساجد میں آنے جانے والوں کی چھان بین کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عبادت گاہوں میں آنے والے مسلمان کسی کے لیے خطرہ نہیں ہیں، مسلمانوں کی دہشتگردی کو قابو میں کرنا بہت ضروری ہے ، یورپی ممالک کے پاس مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔