• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں نے فلسطینی اراضی پرقبضہ کرکے کالونی بنا ڈالی

پیر 03-08-2015
in فلسطین
0
plf made-colony
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں نے فوج اور پولیس کی ملی بھگت سے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب فلسطینی شہریوں کی اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرنے کے بعد اس پر یہودی کالونی بنا ڈالی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے ایک مقامی کیمپ سے اس کالونی کو مفت بجلی اور پانی کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے چند ہفتے قبل رام اللہ کے قریب فلسطینیوں کی غصب کی گئی اراضی پرمکانات کی تعمیر شروع کی۔ بعد ازاں اسے”ملاخی شالوم” کالونی کا نام دیا گیا۔ اب اس غیرقانونی یہودی بستی میں کئی مکانات بنائے جا چکے ہیں جہاں درجنوں یہودی خاندان آباد ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس خود ساختہ یہودی کالونی کو پانی اور بجلی کی مفت سہولت مہیا کی ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی مذکورہ اراضی پرپہلے یہودی فوجیوں نے قبضہ کیا جسے ایک فوجی کیمپ کے لیے مختص کردیا گیا تھا۔ تاہم یہ جگہ کئی سال سے خالی پڑی تھی اور اس میں کئی سال پہلے بنائے گئے مکان بھی خالی تھی۔چند ہفتے قبل یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر وہاں پر تعمیرات شروع کیں۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے نہ صرف وہاں پر تعمیرات کی غیرقانونی اجازت دی گئی بلکہ وہاں پر مقیم یہودیوں کو پانی، گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولتیں بھی مفت میں فراہم کی ہیں۔

اس چھوٹی کالونی سے کچھ ہی فاصلے پر اسرائیل کی "شیلو” نامی کالونی سنہ 1990 ء کے اوائل میں قائم کی گئی تھی جس میں سیکڑوں مکانات تعمیر کیے گئے۔ قابض فوج کی جانب سے یہودیوں کو خود کالونی بنانے کی اجازت دینا اور انہیں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیت مہیا کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض فوج بھی غیرقانونی توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں برابر ملوث ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.