• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں نے دو سگے بھائیوں اور انکی بیگمات کو گاڑی سےکچل ڈالا

بدھ 22-04-2015
in فلسطین
0
plf accident
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں النبی الیاس کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے راہ چلتے دو سگے فلسطینی بھائیوں اور ان کی بیویوں پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں چاروں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہودی آباد کار موقع واردات سے فرار ہوگئے

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زخمیوں بھائیوں کے ایک تیسرے بھائی ھانی فتحی خلیف نے بتایا کہ ایک کار میں سوار یہودی آباد کار نے نہایت تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے ان کے بھائی 37 سالہ فتحی خلیف اور 35 سالہ مہند جبکہ انکی بیویوں 20 سالہ ایمان مہنا خلیف اور 25 سالہ آمال جو کہ اس کی سگی بہن ہے پر چڑھادی جس کے نتیجے میں وہ چاروں زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ قلقیلیہ کے مشرق میں النبی الیاس کے مقام پر پیش آیا۔ یہودی آباد کار ایک قریبی یہودی کالونی کی جانب فرار ہوگئے۔

چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر گاڑیاں چڑھا کر انہیں کچلنا اب روز کامعمول بن چکا ہے۔ ایک دو روز قبل بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی بچے کو کچل ڈالا تھا۔

بدقسمتی سے ایسے واقعات اسرائیلی ریاست کی سرپرستی اور سیکیورٹی اداروں کی نگرانی میں ہو رہے ہیں جو یہوی انتہا پسندوں کو فلسطینیوں پرحملوں کی مزید حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کو گاڑیوں تلے کچلنے والے یہودی شرپسندوں کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی تک نہیں کی جاتی ہے۔ جبکہ کسی فلسطینی کی گاڑی کی غلطی سے ٹکر سے کوئی یہودی آباد کار زخمی ہوجائے تو اسے فوری طورپر گولی ماردی جاتی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.