• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی انتہا پسند تنظیمیں قبلہ اوّل پر مذہبی بالادستی کے قیام میں سرگرم

ہفتہ 16-01-2016
in فلسطین
0
AlAqsa gold
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی پر اسرائیلی حکومت کی بالادستی کا خواب چکنا چور ہونے کے بعد انتہا پسند یہودی تنظیمیں مل کر قبلہ اوّل پر اپنی سیادت قائم کرنے کے لئے سرگرم ہوگئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ حرم قدسی پر اپنی بالادستی کے قیام کا معاملہ ان دنوں ایک بار پھر یہودی انتہا پسند گروپوں کا پسندیدہ موضوع بنا ہواہے۔ ان تنظیموں کے مشترکہ مقاصد میں سے دو اہم مقصد وہاں پر یہودیوں کے لیے مستق بنیادوں پر عبادت کے مواقع پیدا کرنا اور مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموہیکل سلیمانی کی تعمیر کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے پچھلے سات ماہ کے دوران 59 یہودیوں کو حراست میں لیا ہے جب کہ 25 سے دوبارہ تفتیش کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی مذہبی بالادستی کےقیام کے لیے سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ وہ یہودیوں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے پراکسانے اور وہاں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کےساتھ ساتھ قبلہ اوّل کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازشوں میں سرگرم تھے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ پرمذہبی بالادستی کےقیام میں سرگرم گروپوں میں ’’یراہ‘‘ نامی ایک گروپ سر فہرست ہے۔ اس گروپ نے اپنی سرگرمیوں کا آغازپچھلے سال موسم گرما میں کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سرگرمیوں میں ملوث بیسیوں یہودی شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔

مسجد اقصٰی پر یہودی مذہبی بالا دستی کی سازشوں کا اندازہ اس امرسے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ’’جبل ہیکل کی جانب واپسی‘‘ نامی ایک گروپ کے سربراہ رفائل موریز نے چند ہفتے قبل ایک پیش کش کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسجد اقصٰی میں داخل ہونے پر گرفتار ہونے والے کسی بھی یہودی آباد کار کو 2000 شیکل انعام دیا جائے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.