یہودی آبادکاروں نے انتہاپسند ربی یہودا گلیک کے زیرسربراہی بھاری حفاظتی پہرے میں مسجد اقصٰی پر دھاوا بول دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ 14 یہودی آبادکاروں نے مقدس مقام پر دھاوا بول دیا اور اس کے مختلف حصوں کے چکر لگائے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری موجود تھی تاکہ کوئی فلسطینی ان کے "دورے” میں خلل نہ ڈال سکے۔
یہودی ربیوں نے مسجد اقصٰی پر اگلے منگل کے روز دھاوا بولنے کی کال دے دی ہے۔ اس موقع پر مسجد اقصٰی میں اسرائیلی جھنڈے بھی لہرائے جائینگے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
