فلسطین کے علاقے غرب اردن کے مختلف شہروں میں غاصب یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا، بیت لحم کے جنوبی گاؤں منشیہ میں ایک گھر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم اہل علاقہ نے صہیونیوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کی گئی یہودی بستیوں میں بسنے والے انتہاء پسندوں نے پیر کی علی الصبح متعدد فلسطینی گھروں پر دھاوا بولا اور انہیں نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔

یہودی بستیوں اور نسلی دیوار کے مخالف سرگرم قومی کمیٹی کے مطابق یہودی آباد کاروں نے شیخ یونس ابودیہ کے گھر پر حملہ کردیا۔ فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کو بھگا دیا۔ یہودی آباد کاروں نے اپنے حملوں میں شہر کی متعدد دیواروں پر نسل کشی پر مبنی نعرے بھی درج کر ڈالے۔