الخلیل کے قدیمی شہر میں ایک یہودی آبادکار نے نو سالہ یاسین اقنیبی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بچے کو چہرے اور ہاتھوں پر چوٹیں آئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک یہودی آبادکار نے سکول جاتے ہوئے بچوں کے ایک گروپ پر پتھر برسائے جس کی وجہ سے بچے کے چہرے اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کے زخموں کا علاج کیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آبادکاروں کے اکٹھا ہونے کی وجہ سے بھاگ گیا اور اسرائیلی فوج کچھ دیر میں موقع پر پہنچ گئی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین