(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی بستی غوش عتصمون میں حادثے میں شدید زخمی فلسطینی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔
اسرائیل کے مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان نے دانستہ دو یہودی آبادکاروں کو اپنی گاڑی تلے کچلا جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی ، فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے مزید زخمی کردیا تھا جوزخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا ۔
غزہ وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ علاء الھریمی سابق اسیر ہے اور متعدد بار اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکا ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز 17 سالہ مرد صہیونی آبادکار اور 20 سالہ آبادکارعورت زخمی ہوگئے۔
نوجوان کے سر میں سنگین نوعیت کی چوٹیں لگنے کی وجہ سے اسکی حالت سنگین ہے جبکہ دوسرے آبادکار کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ دونوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں ھداسا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گاڑی کے ڈرائیور کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کے قتل کر دیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقع مغربی کنارے میں غوش عتصمون کی صہیونی بستی کے قریب ہائی وے 60 پر بیت لحم سے تقریبا سات کلومیٹر دور ہوا۔

