یہودی آبادکاروں نے سلوان میں مغاربہ دروازے کے سامنے یروشلم کے دو رہائشیوں پر حملہ کردیا۔ ان دو افراد میں ایک ساٹھ سالہ بوڑھی خاتون بھی شامل ہیں۔
مجد ھالیسی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ چھ یہودی آبادکاروں نے ان کے انکل کی اہلیہ 60 سالہ ھیام ھالیسی اور ایک نوجوان پر تیز دھار آلہ اور پیپر گن سے حملہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آبادکار جن کی عمریں 17 سے 30 سال کے درمیان تھیں انہوں نے نوجوان پر حملہ کے دوران اس پر چھری سے بھی حملہ کیا تھا۔
ایک اور واقعہ میں ھالیسی نے بتایا کہ چار آبادکاروں کا ایک گروہ سلوان میں ان کے اور ان کے کزن کے گھر میں داخل ہوگئے اور جب وہ ان پر چلائے تو وہ بھاگ گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے دیکھا کہ وہ ہاتھوں میں چھریاں لے کر ایک اور شہری کے پیچھے لگ گئے تھے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
