نابلس کے مشرق میں واقع بیت فوریک میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک نوجوان پیر میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ یہ تصادم اس وقت شروع ہوئے جب یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی فوج کی زیرحفاظت گائوں کے مشرقی مضافات پر حملہ کردیا اور شہریوں کی املاک پر حملے کرنا شروع کردئیے۔
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے آنسو گیس اور گولیاں چلائیں جس سے محمد حنانی زخمی ہوگئے جبکہ کئی دوسرے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
یہودی آبادکار گزشتہ کئی دنوں سے صیہونی فوج کی حفاظت میں بیت فوریک پر حملے کرتے آرہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے رہائشیوں کے ساتھ پرتشدد تصادم ہورہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
