مقبوضہ مغربی کنارے کی کریات اربع یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے فلسطینیوں کی فصل کو نذر آتش کر دیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی نگرانی میں کریات اربع بائی پاس کے قریب فلسطینی کسانوں کی گندم اور جو کے کھیت جلا دیئے۔
یاد رہے کہ بائے پاس کے گرد و نواح کے علاقے آئے روز صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ ان حملوں کا اصل مقصد فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے تاکہ متروکہ علاقے جو یہودی بستیوں میں ضم کیا جا سکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
