• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودیوں کا مقبوضہ فلسطین کی مساجد میں اذان پر پابندی کا مطالبہ

اتوار 14-12-2014
in فلسطین
0
plf banonazan
0
SHARES
1
VIEWS

یہودی آباد کاروں نے شمالی فلسطین کے سنہ 1948 ء کے دوران اسرائیلی تسلط میں آنے والے شہر یافا کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد مقامی فلسطینی آبادی میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یافا کے ایک مقامی ذریعے نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کار ماضی میں شہر کی مساجد میں اذان پ رپابندی کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے ہیں جن میں ناکامی کے بعد اب انہوں نے اسرائیلی عدالت میں ایک پٹیشن دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت یافا کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی لگانے کا فیصلہ صادر کرے۔

ایک مقامی فلسطینی رہ نما الشیخ محمد ابونجم نے بتایا کہ یافا شہر میں باہر سے لاکر آباد کیے گئے یہودی مسلسل یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ شہرکی مساجد میں اذان دینے پرپابندی لگائی جائے کیونکہ اذان ان کے آرام و سکون میں خلل پیدا کررہی ہے۔

الشیخ نجم نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے یافا کی مساجد میں اذان اور نماز پر پابندی کے لیے سازشیں بدستور جاری ہیں۔ حال ہی میں یہودیوں کے ایک گروپ نے اسرائیل کی ایک مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ مساجد سے بلند ہونے والی اذان کی آواز ان کے سکون میں خلل پیدا کرتی ہے اس لیے عدالت اذان دینے پر پابندی لگائے۔

الشیخ نجم نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کو سب سے زیادہ تکلیف حیفاء شہر کے داخلی راستے پر واقع سمندر کےکنارے ایک جامع مسجد کی اذان سے ہے۔ حالانکہ یہ مسجد عشروں پرانی ہے اور اس میں مسلسل اذان دی جاتی رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.