(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کے قبضے سے چاقو برآمد کیا گیا ہے اور وہ یہودی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 26 سالہ فلسطینی شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شہری کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ اسے تفتیش کے لیے اسرائیلی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
