• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یونانی چرچ کا القدس میں فلسطینیوں کی اراضی یہودیوں کو بیچنے کا انکشاف

منگل 22-05-2012
in فلسطین
0
plf un_church
0
SHARES
8
VIEWS

plf un_church

مقبوضہ بیت المقدس میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ کی جانب سے فلسطینیوں کی اراضی یہودیوں کو سستے داموں فروخت کرنے کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ یہ اسکینڈل پہلی مرتبہ سامنے نہیں آ یا ہے

بلکہ اس سے قبل بھی عیسائی چرچ اس طرح کے کئی مشکوک اقدامات کرچکا ہے جس پر اسے فلسطینیوں کی طرف سے سخت تنقید بھی سامنے آ چکی ہے۔ اسرائیل کے عبرانی اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق یہ تازہ اسکینڈل حال ہی میں سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یونانی عیسائی آرتھوڈوکس چرچ نے القدس میں جائیداد کی یہودیوں کو فروخت کا ایک بڑا سودا کیا ہے۔ چرچ نے ایک کروڑ ڈالرز کے عوض ڈیڑھ دونم اراضی اور اس میں تعمیر شدہ عمارات کو فروخت کیا ہے۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ عیسائی چرچ نے یہ معاہدہ ایک "ازوریم” نامی یہودی کمپنی کے توسط سے یہودی تاجر بنی نحامیا کے ساتھ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ چرچ ماضی میں بھی اسی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ذریعے فلسطینیوں کی اراضی خفیہ طورپر یہودیوں کو فروخت کرچکا ہے۔ اخبار مزید لکھتا ہےکہ عیسائی یونانی چرچ نے مغربی بیت المقدس میں یہ اراضی شاہ داؤد شاہراہ پر ایک ہوٹل کی تعمیر کے لیے فروخت کی ہے جس میں "شاہ داود ہوٹل” کے نام سے ایک ریستوران تعمیر کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسی علاقے میں یہ چرچ پہلے بھی اراضی اورتعمیر شدہ مکانات فروخت کرچکا ہے۔ گذشتہ ڈیلنگ میں چرچ نے 88رہائشی فلیٹس کو سات ملین ڈالرز کے عوض یہودیوں کو فروخت کیا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.