• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یورپ میں ‘ہفتہ یکجہتی اسیران فلسطین‘ کے حوالے سے تقریبات جاری

بدھ 15-04-2015
in فلسطین
0
plf week-celebration
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جہاں ایک طرف فلسطین کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں وہیں یورپ کے مختلف ملکوں میں بھی’’ ہفتہ یکجہتی اسیران فلسطین‘‘ کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برلن میں فروری کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے حوالے سے ہفتہ بھر کی تقریبات کے بعد اب مقامی تنظیموں، سول سوسائٹی اور وہاں پرمقیم فلسطینی تارکین وطن اب ہفتہ اسیران فلسطین بھی منا رہے ہیں۔

برلن میں فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے 17 اپریل کو ایک بڑے سیمینار اور جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ سیمینار میں مختلف فلسطینی اور مقامی شخصیات خطاب کریں گی۔ اس دوران فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق گذشتہ روز برلن کے قریب میلانو کے مقام پر واقع کلچرل سینٹر میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں انسانی حقوق کے مندوبین نے شرکت کی۔ سیمینار میں فلسطینی اسیران پراسرائیلی جیلوں میں ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ادھر بیلجیم، فرانس، اٹلی اور آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھی ہفتہ اسیران فلسطین کے حوالے سے تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ اس بار ان تقریبات میں شام میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ’’یرموک‘‘ کے محصورین کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیلجیم میں 18 اپریل بروز ہفتہ ایک احتجاجی ریلی کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ یورپ میں سرگرم فلسطین کانفرنس کے چیئرمین ماجد الزیر نے میڈیا کو بتایا کہ یورپی ممالک میں مقیم فلسطینی تارکین وطن اس سال ہفتہ اسیران فلسطین کے حوالے سے زیادہ سرگرم دکھائی دیے ہیں۔ یورپ کے کئی ملکوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

درایں اثناء جرمنی میں فلسطینی سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر سہیل ابو شمالہ نے بتایا کہ جرمنی میں ایک ہفتے تک فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریبات میں صہیونی عقوبت خانوں میں بند فلسطینیوں کے حقوق کے لیے موثر انداز میں آواز اٹھائی جائے گی۔

خیال رہے کہ فلسطین میں 17 اپریل کو اسیران کے قومی دن کے طورپر منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے یورپ میں بھی مقیم فلسطینی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہےہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.